اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید بھی کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔
جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔ https://t.co/1VOOpPvYZ0
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔