شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی سابق وزیرا عظم عمران خان کادبنگ اعلان 

09:54 PM, 11 Apr, 2022

اسلام آباد:شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ جس آدمی پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہوں اسے جو بھی وزیر اعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا خون کے آخری قطرے تک  ان کے خلاف مزاحمت جاری رہےگی،انہوں نے کہا جس طر ح عوام سڑکوں پر نکل آئی سمجھ آنے والوں کو سمجھ آچکی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے ،اب ان ظالموں کیخلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اکیلے بھی رہ گئے تو استعفیٰ دیں گے،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش اوراندرونی میر جعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔

مزیدخبریں