اسلام آباد: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن و استحکام کا خواہش مند ہے ۔ شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Congratulations to H. E. Mian Muhammad Shehbaz Sharif on his election as the Prime Minister of Pakistan. India desires peace and stability in a region free of terror, so that we can focus on our development challenges and ensure the well-being and prosperity of our people.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2022
قبل ازیں ترک صدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی ۔ صدر اردوان نے کہا کہ آپ کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں ۔
ترک صدر اردوان یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی.