مزدوروں کیلئے خوشخبری ،شہباز شریف کا کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان 

06:06 PM, 11 Apr, 2022

اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جبکہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25  ہزار روپے کردی تھی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ تک تنخواہ والے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

شہباز  شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل 20222 سے فوری طور  پر ہوجائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے،  بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

مزیدخبریں