وزیر اعظم شہبا زشریف نے منتخب ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کردیا 

05:55 PM, 11 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم شہازشریف نے منتخب ہوتے ہی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان کر دیا ،شہباز شریف نے ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ۔

شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں تنخواہوں کا اضافہ کرتے ہوئے کہا تاجر حضرات ایک لاکھ روپے تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کرے ،شہباز شریف نے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا ۔

شہباز شریف نے کہا چھوٹے صوبے ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے،پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے مگر پاکستان نہیں ہے،سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان اگر پنجاب کے ہم پلہ نہیں آتےتو کچھ نہیں ہوگا،چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور یکساں ترقی دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا بےنظیر کارڈ کودوبارہ لے کر آئیں گے اور اس کا اجرا کریں گے،مسلم لیگ (ن) کےدور تک بےنظیر کارڈ اسپورٹ اسکیم چلتا رہا،عمران خان کی حکومت جب آئی تو بےنظیر کارڈ کا نام بدل دیا گیا،لیکن اب ہم دوبارہ بینظیر انکم اسپورٹ کارڈ کو دوبارہ لانے کا اعلان کرتے ہیں ،بےنظیر انکم سپورٹ کارڈ کو مشاورت سے آگے لے کر جائیں گے۔

مزیدخبریں