اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ مراسلہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمان کی سیکورٹی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ مبینہ مراسلہ پر بریفنگ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی اور مراسلہ لکھنے والے سفیر اسد مجید بھی ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی سازش ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ یہ ایوان جاننا چاہتا ہے کہ خط کی حقیقت کیا ہے۔