عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ،شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ،شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے ایوان سے چلے جانے کے بعد پینل آف چیئر کے رکن ایاز صادق نے ووٹنگ کرائی ۔جس پر متحدہ اپوزیشن کے 174 ارکان شہباز شریف کو ووٹ دیا۔

نئے منتخب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب رات 8 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کےبعد قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا جنتا شکر کروں کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کی دعاؤں سے آج وزیر اعظم منتخب ہوا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقو ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، حق کو فتح حاسل ہوئی، باطل کو شکست ہوئی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قوم کی دعاؤں سے بچا لیا۔

 
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ جھولو کے پیداوار وزیر اعظم کو آئینی اور قانونی طریقے سے گھر بھیجا۔

مصنف کے بارے میں