اسلام آباد:پاکستان میں نئی حکومت کے آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بڑی خوشخبری آگئی ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ۔
تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی،منڈی میں خام تیل کی قیمت تین ڈالر سترہ سینٹ کم ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 99 ڈالر 61 سینٹ کی سطح پر آ گئی،دوسری جانب برینٹ کی فی بیرل قیمت میں تین فیصد کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں اس کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔