کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ،گورنر اسماعیل نے کہا شہبازشریف کےوزیراعظم بنتے ہی مستعفی ہو جاؤں گا،استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدرمملکت کو بھیج دوں گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارلیمنٹ سے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خود بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیکنگ شروع کردی ہے،2 روزمیں گورنرہاؤس سےشفٹ ہو جاؤں گا،ذرائع نے کہا کہ گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہی منتخب ہو نے والے گورنر پنجاب عمر سر فراز چیمہ کے بھی استعفے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نئے وزیرِ اعظم کے حلف اُٹھاتے ہی گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔