سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہو گا

09:42 PM, 11 Apr, 2021

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہو گی اور پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل ہو گا۔ 


سعودی میڈیا کے مطابق  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی لیکن مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔


اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی  شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت ضرور جمع کرائیں تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو  پشاور میں ہو گا جبکہ اسی روز زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے جبکہ اس مقصد کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے وفاقی حکومت سے تکنیکی معاونت بھی طلب کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں