این اے 75 ضمنی انتخاب، فردوس عاشق اعوان کا ریٹرننگ افسر پر جانبداری کا الزام

08:20 PM, 11 Apr, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 2018ءاور 19فروری 2021ءکے مقابلے میں ز یادہ ووٹ ملے، ہم ہار کر بھی جیت گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او)کافی ہاتھ پاؤں مارنے کے بعدپی ٹی آئی کی جیتی ہوئی سیٹ شکست میں بدلنے میں کامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے کے باوجود الیکشن کرانے پربضد رہا، 19 فروری کوبھی ن لیگ کے کسی ووٹرکو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا۔
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے کہا کہ پریس کانفرنس لاہورمیں ہوتی ہے اور ہمیں نوٹس سیالکوٹ کا آر او جاری کرتا ہے، ہم اس ادارے کا احترام کرتے ہیں،جتنی دفعہ بلائیں گے ہم جائیں گے،حمزہ شہباز اسی حلقے میں دندناتا ہوا گیا، ڈسکہ کے عوام نے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں کا مقابلہ کیا اور پی ٹی آئی کو 2018 کے مقابلے میں37 فیصد زیادہ ووٹ ملے۔ 

مزیدخبریں