الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد جنہوں نے انتخاب کو مینیج کیا، اسجد ملہی

الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد جنہوں نے انتخاب کو مینیج کیا، اسجد ملہی
کیپشن: الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد جنہوں نے انتخاب کو مینیج کیا، اسجد ملہی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اسجد ملہی نے شکست کے بعد الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخاب کو مینیج کیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی  نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

انتخاب میں شکست کے بعد علی اسجد ملہی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن پر الزامات اور طنز کے تیر چلائے۔ 

علی اسجد ملہی کا کہنا تھاکہ 19 فروری کو میں الیکشن جیت گیا تھا، خصوصی مبارکباد الیکشن کمیشن کو جہنوں نےجیتاہوا الیکشن مجھ سے چھینا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زور لگا کر الیکشن کو مینیج کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم واپس آئیں گے، آپ کوگھبرانا نہیں۔

علی اسجد ملہی نے ن لیگ کی کامیاب امیدوار نوشین افتخار کو بھی مبارکباد پیش کی۔