زاہد محمود بھی زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟

05:36 PM, 11 Apr, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر زاہد محمود لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے دوران گرمی سے متاثر ہونے کے باعث زمبابوے کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق زاہد محمود ٹریننگ کیمپ میں ہیٹ سٹروک کا شکار ہو گئے جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، اگرچہ ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ ٹی 20 سکواڈ کے ہمراہ زمبابوے کا سفر نہیں کر سکیں گے اور اب ٹیسٹ سکواڈ کیساتھ 21 اپریل کو روانہ ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ زاہد محمود کو زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے شاداب خان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا تھا جو 21 اپریل سے 25 اپریل سے ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ 
شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پاﺅں کے انگوٹھے پر گیند لگنے کے بعد ناصرف جنوبی افریقہ کیخلاف بقیہ میچز سے باہر ہو گئے بلکہ زمبابوے کیخلاف سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ 

مزیدخبریں