پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے

03:44 PM, 11 Apr, 2021

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول  جاری کردیا گیا ۔ایونٹ   کا آغاز   یکم   جون سے  ہو گا۔ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق  تمام ٹیمز  کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔ قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہوگا۔بائیو سیکیور ببل کیلئے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق 28 مئی تک تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی۔ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد 29 مئی سے 31 مئی تک  ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔ یکم جون سے بقیہ میچز کا آغاز ہوگا۔ 16 جون کو پلے آف میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق    کراچی کنگز 2 جون کو ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔کراچی   کا دوسرا میچ  6 جون  کو پشاور زلمی سے ہو گا۔ 6 جون کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا  ٹاکراہوگا۔10جون کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا۔کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 12جون کوٹکرائیں گی۔

مزیدخبریں