کراچی میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کے 31 لاکرز کا صفایا کردیا

02:14 PM, 11 Apr, 2021

کراچی: کراچی نارتھ ناظم آباد کے نجی بینک میں رات گئے 31 لاکرز  کا صفایا کر دیا گیا۔ سیکیورٹی آلارم بھی بجا اور سیکیورٹی کمپنی کا عملہ بھی پہنچا اور ڈاکوؤں سے سامنا بھی ہوا لیکن وہ فرار ہوگئے

نیونیوز کےمطابق کراچی ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، سخی حسن چورنگی کے قریب نجی بینک کے لاکرز کا صفایا ہوگیا۔ کھاتے داروں نے پولیس پر چڑھائی کرتے کہا  پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، ان پر کوئی اعتماد نہیں۔

ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ حیدر رضا کا کہناہے کہ واردات کے دوران سیکیورٹی الارم بھی بجا اور سیکیورٹی کمپنی عملے سے ملزمان کا سامنا بھی ہوا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واردات سے قبل بینک کا گارڈ رات کا کھانا کھانے گیا تھاجب وہ واپس آیا تو ملزمان اسکے ساتھ بینک میں داخل ہوئے۔

حیدر رضا نے مزید بتایا کہ  بینک میں 260  لاکرزموجود تھے جن میں 34 توڑے گئے لیکن تین لاکرز خالی تھے،ملزمان نے 31 لاکرز کا صفایا کر دیا، لاکرز کی تفصیلات جمع کی جارہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزیدخبریں