لاہور: چینی قیمت مقرر کرنے پر مسابقتی کمیشن اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں۔سی سی پیپنجاب میں چینی کی قیمت مقررکرنےسےچینی دوسرےصوبوں کومنتقل ہوسکتی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا ہے جس پنجاب حکومت کی چینی کی ایکس مل قیمت مقررکرنےکی مخالفت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کاقیمت مقررکرناسی سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سی سی پی کا کہنا ہے کہ حکومت کی مقررکردہ قیمت پیداواری قیمت سےکم ہےتوملیں آپریشن بندکرسکتی ہیں۔چینی کی کم قیت مقرر کرنے سے کچھ ملیں نقصان میں جاسکتی ہیں۔پنجاب حکومت کی طرف سےچینی کی قیمت مقررکرنےسےذخیرہ اندوزی کارحجان بڑھےگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےچینی کی ایکس مل قیمت 80 روپے اورریٹیل85روپےفی کلومقررکی ہے۔اس قیمت پر چینی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔