لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز اور پروفیشلز کو دوران ڈیوٹی جانی نقصان پر شہید پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہے ہیں۔ وہ قابل تحسین ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہےہیں وہ قابل تحسین ہے
ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتےلیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کےبرابر الاؤنس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیاجائےگا
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث فرنٹ لائن ورکرز، پروفیشلز محنت کر رہے ہیں وہ وہ قابل تحسین ہے ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتے لیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کے برابر الاؤنس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اور مقامی مارکیٹ میں قلت کےباوجود ہم پنجاب میں ناصرف ہیلتھ پروفیشنلز کو مسلسل حفاظتی ساز و سامان فراہم کر رہےہیں بلکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والےباقی اداروں سےوابستہ ورکرز کو بھی فراہم کر رہےہیں.