طاہر شاہ کا ’فرشتہ‘ آگیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

01:20 PM, 11 Apr, 2020

معروف گلوکار طاہر شاہ کے گانے ’فرشتہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ’دھوم‘ مچا دی اور ’طاہر شاہ‘ اور ’فرشتہ‘ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔

معروف گلوکار نے اپنا نیا گانا ریلیز ہونے کی نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اس گانے کو دیکھ لیا۔

گلوکار و اداکار طاہر شاہ کو اپنے گانوں ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ کی وجہ سے ’منفرد‘ قسم کی شہرت حاصل ہے اور ’فرشتہ‘ دراصل طاہر شاہ کے گانے ’اینجل‘ کا اردو ورژن ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ یوٹیوب پر گانے کو پسند کرنے والوں سے زیادہ لوگوں نے گانے کو ڈس لائک کیا۔

گانا یوٹیوب پر ریلیز ہوئے 12 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ اسے قریباً ایک لاکھ افراد سن چکے تھے۔ ’فرشتہ‘ دیکھنے والے 4 ہزار 6 سو افراد نے ویڈیو کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ صرف 2 ہزار 4 سو لوگوں نے اسے پسند کیا۔طاہر شاہ کے گانے کو جہاں سوشل میڈیا پر پسند کیا گیا وہیں کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزیدخبریں