اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھا رہے، پاکستان میں 75 روز تک ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے.
علامات ظاہر ہونیوالے افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، یہ کہنا درست نہیں کورونا کے ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوج کے تعاون سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے.
این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔
محمد افضل کا کہنا تھا این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے، فوج کے تعاون سے ہسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔