کراچی : کالعدم تنظیم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

10:40 PM, 11 Apr, 2019

کراچی : انسداد دہشتگردی فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ کے رہنما کو حراست میں لے لیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حراست میں لیے گئے رہنما کا نام اسحاق بتایا جا رہا ہے جوکہ دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا ، کارروائی کے دوران فورسز نے ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

انسداد دہشتگری فورس کی کارروائی ملک میں جاری دہشتگردی کیخلاف آپریشنز کا حصہ ہے، دفاعی ماہرین کی جانب سے اس کو فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں