واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے حکام سے ملاقات کی جس کے دوران صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کو بیل آوٹ پیکج کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر معیشت اسد عمر نے عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ آر مالپس سے ملاقات کی ، ان کیساتھ عالمی مانیٹرنگ فنڈ کے حکام بھی موجود تھے ۔
صدر عالمی بنک نے اسد عمر کو یقین دہانی کرائی کہ عالمی بنک پاکستان کو ملنے والے تین سالہ بیل آوٹ پیکج کے حوالے سے مکمل تعاون کرتا رہے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورہ پر موجود ہیں ۔
اس موقع پر امریکہ کے سیکرٹری خزانہ سٹیون نے بھی اسد عمر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔