ویرات کوہلی تیسری مرتبہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

 ویرات کوہلی تیسری مرتبہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
کیپشن: image by cricinfo

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مسلسل تیسری مرتبہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مسلسل تیسری مرتبہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر قرار دے دیا گیا ہے، وزڈن کی جانب سے 'کرکٹر آف دی ایئر' کا اعزاز دیے جانے والے پانچ کھلاڑیوں میں ویراٹ کوہلی، انگلینڈ کے سیم کیوران، جوز بٹلر، روری برنس اور انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی ٹیمی بیومنٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب وزڈن ہر سال انگلینڈ میں کھیلی جانے والی بین الاقوامی اور کاؤنٹی کرکٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرتی ہے۔