پاکستانی ماڈل مہرین سید بیٹے کی ماں بن گئیں

02:10 PM, 11 Apr, 2019

لاہور:مہرین سید پاکستان فیشن انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے، ٹاپ ماڈل رہنے والی مہرین نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا ہے۔

سوشل سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں مہرین نے لکھا مجھے اور احمد کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے، ابراہیم اور ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں ۔

مہرین نے انسٹا پر بیٹے کی تصویر شیئر نہیں کی ، بلکہ اپنے ہاتھوں میں ابراہیم کا ننھا سا ہاتھ پکڑے ہوئے لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

مہرین سید کی شادی سال 2013 میں احمد شیخ سے ہوئی تھی جبکہ ان کی ایک 5 سال کی بیٹی بھی ہے جس کی تصاویر وہ اکثر وبیشر سوشل سائٹس پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

مزیدخبریں