محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کیپ مل گئی

محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کیپ مل گئی
کیپشن: تصویر پی سی بی ٹوئٹر

لاہور:فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرلیا گیا، پاکستانی پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کیپ مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ کیپ دی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد عباس کو گزشتہ برس کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا تھا۔

پاکستانی پیسر محمد عباس نے 2018 میں 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔