لاہور: ورلڈکپ سے قبل قومی آل راﺅنڈر عماد وسیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، لاہور میں بحالی پروگرام کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا درپیش ہے، آل راﺅنڈر عماد وسیم یویو ٹیسٹ کی تیاری کے دوران گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاون فزیشن کے زیر نگرانی گھٹنے کی تکلیف کو دور کرنے پر کام کرینگے تاہم عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے۔
ان کی مشکلات میں اس لئے اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ 15 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔