نیو دہلی: بھارت میں الیکشن کے پہلے مرحلے میں 19 ریاستوں اور کشمیر میں 91 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر 450 سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تاہم 6 بڑی جماعتیں ملک پر حکمرانی کیلئے آمنے سامنے ہیں جن میں بی جے پی اور کانگریس نمایاں ہیں۔ جن ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چتھیس گڑھ، مہاراشٹرا، مانیپور، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اترپردیش، اترکھنڈ اورمغربی بنگال شامل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی دو نشستوں کیلئے بھی پولنگ جاری ہے تاہم حریت قیادت نے نام نہاد الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جس کے باعث کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔
دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں میں پولنگ ہوگی جبکہ کل 7 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹنگ 19 مئی تک جاری رہے گی،نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ بھارت کی پارلیمان کی 543 نشستیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔