ماہرہ خان فلم ”سپر سٹار “ کی پشاور میں عکسبندی میں مصروف

12:31 PM, 11 Apr, 2019

اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان فلم ”سپر سٹار “ کی پشاور میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرہ خان فلم ”سپر سٹار“ میں پہلی بار اداکار بلال اشرف کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں جس کی عکسبندی ان دنوں پشاور میں جاری ہے جبکہ عکسبندی میں ماہرہ خان کے ساتھ علی کاظمی اور علیزے شاہ بھی شامل ہیں۔

یہ فلم مومنہ درید کی پروڈکشن کی بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں