نو مسلم لڑکیوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت مل گئی

11:49 AM, 11 Apr, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مسلم لڑکیوں کو اپنے شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی 2 بہنوں کی تحفظ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا انکوائری کمیشن 14 مئی تک رپورٹ اور حتمی سفارشات پیش کرے اور دونوں لڑکیاں بالغ ہیں۔

مجسٹریٹ کو دیئے گئے بیان سے صورتحال واضح ہو گئی جبکہ آسیہ اور نادیہ نے زبردستی مذہب تبدیل نہیں کیا۔

ہندو کونسل کے رہنما اور ایم این اے رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے اور کہا عدالت نے جو کچھ کیا اس کیلئے مشکور ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا شکریہ ادا نہ کریں اور ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔ آپ کا تعلق تو حکمران جماعت سے ہے۔

رمیشن کمار نے کہا اسمبلی میں بھی بل پیش کیے مگر لگتا ہے کچھ نہیں ہو گا۔ عدالت نے کہا اکثریتی جماعت کا رکن یہ کہے گا کہ کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی رکن پارلیمنٹ عدالت آ کر مدد مانگے تو شرمندگی ہوتی ہے اور اب اکثریتی جماعت یہ کہے گی کہ پارلیمنٹ بے بس ہے۔

مزیدخبریں