برطانیہ کو جلیانوالہ باغ کے قتل عام اور بنگال کے قحط پر معافی مانگنی چاہیے:فواد چودھری

11:33 AM, 11 Apr, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے جلیانوالہ باغ کے قتل عام اور بنگال کے قحط پر معافی مانگنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ واقعات برطانیہ کے چہرے پر داغ ہیں۔

فواد چودھری نے کوہ نور کی واپسی کا بھی مطالبہ کر دیا اور کہا کہ لاہور میوزیم کی ملکیت کوہ نور ہیرا واپس کیا جائے۔

مزیدخبریں