برسلز:برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ موخر کرنے پر اتفاق کر لیا۔ برسلز میں فریقین کے درمیان پانچ گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔ صدریورپی کونسل ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ اب برطانیہ وقت ضائع نہ کرے۔
یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی توسیع پر اتفاق کر لیا ۔ برسلز میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں توسیع کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ برطانوی دوست اس بار وقت ضائع نہ کریں۔ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ توسیع کے وقت کے دوران کارروائی کا مقصد مکمل طور پر برطانیہ کے ہاتھوں میں ہو گا۔ وہ اب بھی انخلا کے معاہدے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس میں توسیع ختم ہو سکتی ہے۔
برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ پر آمادگی کے لیے دو مرتبہ ووٹنگ بھی کروائی مگر کسی بھی معاہدے کو اکثریت نہ ملی، جون 2016 میں ریفرنڈم کے ذریعے برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔