آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

09:20 AM, 11 Apr, 2019

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہے اور آج صبح اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

اسلام آباد میں ٹرافی کی رونمائی 12 اپریل، لاہور میں 13 اور کراچی میں 14 اپریل کو ہو گی۔

ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ میں شریک ٹیمیں 24 سے 28 مئی تک وارم اپ میچز میں حصہ لیں گی۔

شیڈول کے مطابق میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ کے مقابل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول میں کھیلیں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزیدخبریں