کراچی ، بارہ گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال

11:55 PM, 11 Apr, 2018

کراچی : کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ، شہری کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ، شہری کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر آگئے۔

پی ایس پی رہنمائوں نے بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کو لوڈ شیڈنگ کی تشویش سے آگاہ کیا ، بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے پر جا پہنچا ، شہری بلبلا اٹھے۔

دوسری جانب نیپرا کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، کے الیکٹرک نے کمیٹی کو لوڈ شیدنگ سے متعلق بریفنگ دی ، نیپرا کمیٹی حکام کو سوئی سدرن کے تمام معاملے کا بھی بتایا گیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے بھی کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کی اور لوڈ شیدنگ سے متعلق تشویش سے آگاہ کیا ، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت سے بھی شہری پریشان ہیں۔

مزیدخبریں