لاہور : لالی ووڈ کی فلمسٹار نور نے اپنے خلاف گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیکس باقاعدگی سے اداکرتی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں ایف بی آر کی نادہندہ ہوں اور مذکورہ ادارے نے میرے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، میں واضح کرتی ہوں کہ میرا الفلاح بینک میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے ، 4ماہ پہلے میرا اکاﺅنٹ فریز کر کے رقم نکال لی گئی تھی جس کے بعد میں نے بذریعہ عدالت اپنا اکاﺅنٹ بحال کروا لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹیکس ادا کرتی ہوں،شوبز میں جتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس کا چیک ملتا تھا جو انکم ٹیکس کی کٹوتی کر کے دیا جاتا تھا۔میڈیا سے درخواست ہے کہ کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے لازمی طور پر تصدیق کر لیا کریں اور ویسے بھی میں اب شوبز چھوڑ چکی ہوں لہٰذا میرے بار ے میں منفی باتوں سے پرہیز کیا جائے۔