اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ ریلوے ویژن 2025 کے تحت سی پیک منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، تعمیراتی منصوبوں کے ہر مرحلے میں پاکستانی انجینئرز کو فوقیت دی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے چیئرمین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چائنہ ریلوے ویژن 2025 ، سی پیک لانگ ٹرم کے تحت سی پیک منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
چیئرمین چائنہ ریلوے نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے ہر مرحلے میں پاکستانی انجینئرز کو فوقیت دی جائے گی ، ایل ایل ون منصوبے میں مقامی صنعتکاروں اور وسائل سے استفادہ کیا جائے گا۔