چوہدری نثار نے ڈان لیکس سے متعلق نیا انکشاف کر دیا

چوہدری نثار نے ڈان لیکس سے متعلق نیا انکشاف کر دیا

 چوہدری نثار نے ڈان لیکس سے متعلق نیا انکشاف کر دیا

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ڈان لیکس سے متعلق نئے حقائق سامنے لے آئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام شامل نہیں تھا۔
چوہدری نثار نے واضح کیا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام شامل نہیں تھا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ پارٹی قیادت کو خود ہی پبلک کرنا ہوگی۔ رپورٹ عام ہونے سے سب سچ سامنے آ جائے گا۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار ماضی میں پارٹی قیادت کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ڈان لیکس کے ذمہ دارن کا نام پبلک نہ کیا گیا تو پھر وہ خود ذمہ داران کے نام سامنے لے آئیں گے۔