سونم کپور کی شادی کب ہو گی, معمہ حل ہو گیا

09:43 PM, 11 Apr, 2018

ممبئی: ایک بار پھر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سونم کپور اگلے 27 دن میں ہر حال میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ پانچ دن قبل سامنے آنے والی خبر کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی آئندہ ماہ 12 مئی کو ہونا تھی۔ تاہم خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ ماہ 8 سے 19 مئی تک ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول ’کانز‘ کے باعث ان کی شادی ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل بھی سونم کپور کی شادی اس وقت موخر کردی گئی، جب رواں برس 24 فروری کو بولی وڈ اداکارہ سری دیوی دبئی کے ہوٹل میں حادثاتی طور پر اچانک ہلاک ہوگئی تھیں۔ سری دیوی رشتے میں سونم کپور کی چچی لگتی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے شادی منسوخ کردی تھی۔

مزیدخبریں