کورکمانڈر کانفرنس:آپریشن ردالفساد ، خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ

07:44 PM, 11 Apr, 2018

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، آپریشن ردالفساد ، خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 210ویں کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کی جس میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان ملک میں ہر طرح کی دہشتگردی کو رد کرتا ہے۔

تمام فریقین کے تعاون اور قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ہے ، آپریشن ردالفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

مزیدخبریں