شہباز شریف کی گورنر کے پی سے ملاقات ، ملکی ترقی کیلئے اکٹھا ہونے کا عزم

شہباز شریف کی گورنر کے پی سے ملاقات ، ملکی ترقی کیلئے اکٹھا ہونے کا عزم

پشاور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ، کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دورہ پشاور کے موقع پر گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، الیکشن میں کامیابی کے بعد کے پی کے میں ترقی کو پنجاب کی سطح پر لائیں گے۔

گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، اب یہ عمل ہم ملکی سطح پر بھی دیکھیں گے ۔