کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور رضا نے پارٹی سے ناطہ توڑ کر پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی واجد ضیاء پر جرح مکمل
ذرائع کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی حاجی انور نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ حاجی انور کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مفاد پرستوں کی جماعت بن گئی ہے اس لیے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ حاجی انور پی ایس 102 کراچی سے منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے متعدد رہنما اور کارکنان پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ چند روز کے دوران ایم کیو ایم کے 6 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان میں سلیم بندھانی، محبوب عالم، سیف الدین خالد اور محمد کامران شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں