متحدہ عرب امارات میں مردوں اور عورتوں کی تنخواہ برابر ہو گئی

متحدہ عرب امارات میں مردوں اور عورتوں کی تنخواہ برابر ہو گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات نے خواتین اور مردوں کی تنخواہ کے اسکیل برابر کر د یئے۔ لبنانی اخبار کے مطابق کابینہ نے مساوی تنخواہ کا قانون منظور کر لیا ہے۔

صنفی مساوات سے متعلق عالمی اقتصادی فورم کی سال 2017 کی درجہ بندی فہرست میں 144 ممالک میں امارات 120 ویں نمبر پر تھا۔

دبئی کے شیخ محمد نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ خواتین اور مردوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں کوئی تفریق کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین دونوں صنفوں میں برابر حقوق اور فرائض کا مطالبہ کرتا ہے اور ہم اس نئے قانونی کے ذریعے آئین کو وسیع بنیادوں پر نافذ کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں