کابل: عالمی بینک نے افغانستان کو معیشت کی تجدید اور طبی شعبے کی بہتری میں معاونت کیلئے 691 ملین ڈالر مالی امداد فراہم کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خزانہ اقلیل حکیمی نے اپنے بیان مین بتایا کہ عالمی بینک کی جانب سے ہمیں 691 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس امداد کی فراہمی ملکی بنکوں کی جدت کے علاوہ علاقائی مواصلاتی رابط برقی حکومتی سروسز اور نجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاؤن ہو گی اور طبی خدمات میں بہتری کے اقدامات پر بھی خرچ کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: کینسر کی جھوٹی خبر پھیلا کر پیسے بٹورنے والی خاتون کو تین ماہ قید
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عالمی برادری کی افغان تعمیر نو کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار کی عکاس ہے۔
اقلیل حکیمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب افغانستان معاشی اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ورلڈ بنک کی یہ امداد ایک بہت بڑا معاونتی اقدام ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں