پیرس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اتحادی افواج صنعاءپرکل سے چڑھائی کرکے اس نزاع کو ایک ہفتہ میں ختم کرسکتے ہیں مگر ہمیں ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں نے روکے رکھا ہے۔ یمنی شہریوں کی جان کا تحفظ ہمیں عزیز ہے ورنہ مسئلہ حل کرنے میں دیر نہیں لگتی۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں
وہ ایلیزے پیلس میں اپنے اعزاز میں ہونے والے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر میکرون کی طرف سے منعقد ہونے والے عشائیہ میں انہوں نے کہا کہ عسکری آپریشن جہاں کہیں بھی ہو خواہ وہ امریکہ، فرانس یا سعودی عرب کرے اس میں غلطیوں کا امکان رہتا ہے مگر سوال جو اہمیت رکھتا ہے کہ کیا ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ہوتا ہے۔ ہم اپنے دوستوںفرانس ، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ ہم سے جنگ کے دوران کم سے کم غلطیاں ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی
یمن میں اتحادی افواج سے صنعاءصرف 20کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ کل ہی بری جنگ شروع کرکے صنعاءپر چڑھائی کی جاسکتی ہے مگر ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں کا خون بہے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ اتحادی افواج نے ایسا ابھی تک نہیں کیا۔ اتحادی افواج شہریوں کے تحفظ کی انتہائی حریص ہے۔