"میں غیرملکی دوروں میں اپنے اہلخانہ کو اس لیے ساتھ نہیں لے جاتا کیونکہ ۔۔"محمد بن سلمان کا اہم انکشاف

کیپشن: فیس بک فوٹو

پیرس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ وہ نمایاں ہونے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔

یہی وجہ ہے کہ میں اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتا۔ انہوں نے یہ بات فرانسیسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے اہل خانہ کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لاتے۔

ولی عہد نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4بچے ہیں۔ میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔ میں اور میری اہلیہ چاہتے ہیں کہ بچے طبعی زندگی گزاریں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔