بہترین اداکاری پر رنویر سنگھ کو فلمی دنیا کے بڑے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

09:23 AM, 11 Apr, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری پر فلمی دنیا کے بڑے ایوارڈ ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔

رنویر سنگھ نے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں بہترین اداکاری کے باعث اپنا مقام بنا لیا ہے اور ان کی کئی فلمیں اب تک سپر ہٹ ہو چکی ہیں۔ نوجوان اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پدماوت شامل ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اپنے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کے خواہش مند

فلم ’پدماوت‘ میں رنویر نے ’علاؤ الدین خلجی‘ کا کردار نبھایا جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے بلکہ کئی بڑے بڑے سپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری پر ’دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوجوان اداکار نے بھی ایوارڈ ملنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما کو بھی اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے مختلف طرز کی فلمیں بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میرا اپنے والد کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، ٹائیگر شروف

واضح رہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں