روس نے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کر دی

09:02 AM, 11 Apr, 2018

نیو یارک: روس نے شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کر دی ۔ روسی مندوب کہتے ہیں امریکا کو ایک سال پہلے کی طرح حملے کا بہانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس پاکستانی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، مارک زکر برگ

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹو کر دیا گیا۔

سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی 12 ممالک نے حمایت کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا۔ بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا ۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ہی شام میں کیمیائی حملے کی نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چین نے بھی شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی میں سعودی عرب بھی شامل ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں