ممبئی : بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی چوتھی فلم ”جڑواں 2“ کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ پہلے کی طرح کسی پریشانی کا شکار نہیں ہیں کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
”جڑواں 2“ 1997ءمیں بننے والی فلم ”جڑواں“ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔تاپسی کا کہنا ہے کہ کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ بالکل بھی پریشان نہیں ہوئیں.
انہوں نے فلم بننے اور اس کی تشہیر میں بہت لطف اندوز ہوئی ہیں اور وہ فلم کے شروع سے آخر تک بہت پر سکون رہی ہیں۔