ممبئی : جھارکھنڈ کے وزیر اعظم راگھوبارداس نے ودیا بالن کی نئی فلم ”بیگم جان“ کوجھارکھنڈ میں ٹیکس فری قرار دے دیا ہے۔
فلم ”بیگم جان“ کے ہدایتکار سرجیت مکھرجی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ اس اعلان پر بہت خوش ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بھی سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
فلم میں نصیر الدین شاہ ،گوہر خان اور پلوی شردھا شامل ہیں۔فلم 14اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔