لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تو مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی لیکن بلائنڈکرکٹ ور لڈ کپ کے حوالے سے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی پاکستان اور دبئی کریں گے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے ورلڈ کپ 2018 کے میچز کی میزبانی پاکستان اور دبئی میں کریں گے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا ، بنگلا دیش، نیپال، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال نے پاکستان میں میچز کھیلنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ دیگر ممالک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا اور اس سے انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔
پاکستان آئندہ سال بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا
لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تو مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی لیکن بلائنڈکرکٹ ور لڈ کپ کے حوالے سے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی پاکستان اور دبئی کریں گے۔
06:14 PM, 11 Apr, 2017