نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن اسٹار میں خود ہوں ،کنگنا رناوت

میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں,کنگنا رناوت

05:58 PM, 11 Apr, 2017

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ عام زندگی میں بہت شرمیلی اور ڈرپوک لڑکی ہوں بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا سے  دور رہتی ہوں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو بھی لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپر اسٹار اداکارہ بنے گی جس پر کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن اسٹار میں خود ہوں۔

مزیدخبریں