سپاٹ فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈیل میں ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی ۔ تاہم ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر چارج شیٹ بھی بھجوا دی گئی۔

05:43 PM, 11 Apr, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈیل میں ملوث ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی ۔ تاہم  کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر کو چارج شیٹ بھی بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی  پاکستان سپر لیگ کےدوران ہونے  سپاٹ فکسنگ کے واقع کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں محمد عرفان ، ناصر جمشید ، شاہ زیب حسن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا تھا اور تحقیقات شروع کی گئیں تھی تاہم اس کیس کی نئی پیش رفت میں پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ کرکٹر شاہ زیب حسن کا کیس ٹربیونل کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید براں پی سی بی نے کرکٹر ناصر جمشید کو چارج شیٹ بھی بھجوا دی جس پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر انہیں چارج شیٹ بھجوائی گئی۔ 

مزیدخبریں